قاری کا سبق یاد نہ کرنے پر کمسن طالبعلم پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

قاری کا سبق یاد نہ کرنے پر کمسن طالبعلم پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا قاری موقع سے فرار ہوگیا،افسوسناک واقعہ کامقدمہ کورنگی تھانے میں قاری کے خلاف درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی۔
قاری کا سبق یاد نہ کرنے پر کمسن طالبعلم پر بدترین تشدد، مقدمہ درج

Webdesk

|

22 Aug 2024

کراچی :  کورنگی میں مدرسے میں معصوم بچے کوسبق یاد نہ کرنے پرقاری نے بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔

کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا قاری موقع سے فرار ہوگیا،افسوسناک واقعہ کامقدمہ کورنگی تھانے میں قاری کے خلاف درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ پر مدرسہ میں 7 سالہ معصوم یتیم بچے معاذ کو سبق یاد نہ کرنے پر قاری حنان نے ظالمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا۔

ملزم قاری نے معصوم بچے معاذ پر کانٹوں والی چھڑی سے بوچھار کردی جس کے باعث بچہ بازو پر گہرا زخم لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے معصوم بچے کو تشدد کانشانہ بنانے کا فوری نوٹس لے لیا اور ملزم قاری کے خلاف کورنگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم قاری حنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، امید ہے ملزم قاری کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!