قوم سے کھلواڑ، وزیراعظم کا 15 روپے کمی کا اعلان ڈرامہ نکلا، پیٹرول صرف چار روپے سستا

قوم سے کھلواڑ، وزیراعظم کا 15 روپے کمی کا اعلان ڈرامہ نکلا، پیٹرول صرف چار روپے سستا

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اطلاق بارہ بجے سے شروع
قوم سے کھلواڑ، وزیراعظم کا 15 روپے کمی کا اعلان ڈرامہ نکلا، پیٹرول صرف چار روپے سستا

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری اور اعلان ڈرامہ نکلا، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نام سے چلنے والے بیان پر شہباز شریف نے لاتعلقی اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں خود سے منسوب بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے سے زائد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے نوے پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔

رات بارہ بجے تک وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا اور پھر 45 منٹ تاخیر کے بعد متعلقہ وزارت نے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 268 روپے 36 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.84 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!