رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
Webdesk
|
28 Apr 2024
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے نیشنل اسٹڈیم پل پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ اسامہ ولد ریاض کے نام سے کی گئی ہے۔ متوفی لیاقت آباد بندھانی کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے کسی رشتے دار کی بیماری پر اسے خون کا عطیہ کرنے جناح اسپتال آیا اور خون دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ساتھ آنے والے لڑکوں نے جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹرز سے بدتمیزی کی جس پر اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے کی لاش دینے سے انکار کر دیا اور صدر تھانے کی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا۔
بعدازاں پولیس اور مشتعل افراد میں مذاکرات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی ایم ٹی خان روڈ ٹائر کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکس ے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
Comments
0 comment