راولپنڈی: خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو جنسی طور پر استعمال کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

راولپنڈی: خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو جنسی طور پر استعمال کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا، غیر اخلاقی مواد موبائل سے برآمد
راولپنڈی: خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو جنسی طور پر استعمال کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو نجی یونیورسٹی کا سیکیورٹی گارڈ تھا اور طالبات کو پھنسا کر اُن کا جنسی استحصال کرتا تھا۔

راولپنڈی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کو اسلام آباد کے جناح ٹاؤن سے گرفتار کیا، جس کے موبائل سے طالبات کا نازیبا مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو سہانے خواب دکھا کر اُن سے دوستی کرتا اور پھر نازیبا حرکات کرتا تھا، ملزم نے کئی طالبات کا جنسی استحصال کیا۔

ملزم کی شناخت محمد جبار کے نام سے ہوئی جو امریکی شہری ہونے کے علاوہ خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کرتا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!