راولپنڈی میں شہریوں کے تشدد سے حاملہ گدھی قتل

راولپنڈی میں شہریوں کے تشدد سے حاملہ گدھی قتل

پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا
راولپنڈی میں شہریوں کے تشدد سے حاملہ گدھی قتل

Webdesk

|

2 Jul 2024

راولپنڈی میں حاملہ گدھی کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی کے علاقے مکھیال چکری میں درختوں کی کٹائی کے دوران ہونے والے جھگڑے میں مقامی کسان کی تین ماہ کی حاملہ گدھی کو ملزمان نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ مر گئی۔

مقتول جانور کے مالک کی مدعیت میں تھانہ چکری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بے زبان جانوروں پر تشدد کے واقعات میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 15 جون کو سانگھڑ میں ایک جاگیردار نے چھ ملازمین کے ساتھ مل کر اونٹ پر تشدد کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

کچھ ہی دن بعد، 29 جون کو، عمر کوٹ، سندھ میں ایک مادہ اونٹ مردہ پائی گئی، جس کے چاروں پاؤں کٹے ہوئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!