راولپنڈی میں اسلحے کے زور پر 17 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، دوسرے کی تلاش جاری
ویب ڈیسک
|
11 Aug 2024
راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست مقدمہ درج کر کے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ نوجوان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے اُس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment