روزگار کی تلاش کیلیے جانے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، 14 جاں بحق
حادثہ خوشاب کے قریب پیش آیا ل، متاثرہ افراد بنوں مژدہ ٹرک میں سوار ہوکر مانسہرہ جارہے تھے
ویب ڈیسک
|
18 May 2024
بنوں سے روزگار کی تلاش کیلیے مانسہرہ جانے والا بدقسمت خاندان خوشاب کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں سے روزگار کی تلاش میں مانسہرہ کیلیے خاندان کے 27 افراد سوار تھے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
نہج پیر مناواں کے مقام پر مژدہ ٹرک کا بریک فیل ہوا جس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گر گیا۔ حادثے میں 14 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو ٹیم نے 8 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہاسپٹل نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ موقع پر معمولی 4 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر دی گئی۔
Comments
0 comment