سفاک باپ نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا

سفاک باپ نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا

ایک بچی جاں بحق، دوسری 8 سالہ کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچا لیا
سفاک باپ نے دو بچیوں کو نہر میں پھینک دیا

ویب ڈیسک

|

26 May 2024

پنجاب کے علاقے ساہیوال میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے دو کمسن بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلاتک ے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 110 بارہ ایل کے قریب باپ نے دو بچیوں کو نہر میں پھینکا اور خود وہاں سے فرار ہوگیا تاہم موقع پر موجود عینی شاہدین نے نہر میں کود کر ایک بچی کو بچا لیا۔

پولیس کے مطابق فہیم عبداللہ نامی شخص نے بچیوں کو نہر میں پھینکا تھا جس کے بعد اُسے گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ایک بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہے جس کی لاش تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے 8 سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا تاہم اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!