صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد اسے پکڑلیا
صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

Webdesk

|

27 Mar 2026

کراچی: صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے صفورا رم جھم ٹاور یاسین امام بارہ گاہ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 47 سالہ اکرم ولد صاحب اور زخمی کی شناخت 43 سالہ شعبان ولد لقمان کے نام سے ہوئی، مقتول امروہہ سوسائٹی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی انجام دیتا تھا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد اسے پکڑلیا اور ٹینکر تحویل میں کرلیا۔ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق گرفتار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!