شادی سے انکار پر لڑکی کی شاپنگ مال کے 12ویں فلور سے کود کر خودکشی
ویب ڈیسک
|
12 Feb 2024
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس کے فیز فور میں خاتون نے شاپنگ مال کی بارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ڈیفنس فیز 4 میں قائم نجی مال میں خاتون نے کھڑکی سے کودنے کی کوشش کی تو اُسے وہاں پر موجود لوگوں نے روکا تاہم لڑکی نے ایک نہ سنی اور نیچے کود گئی۔
زمین پر گرتے ہی خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ اُس کے سر اور جسم پر کافی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال میں خاتون کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی جو کیولری گراؤنڈ کی رہائشی ہے۔ پولیس نے واقعے کے وقت خاتون کے ساتھ موجود اُس کے دوست حماد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران پوچھ گچھ بتایا کہ شادی سے انکار کر حلیمہ نے پہلے کودنے کی دھمکی دی اور پھر اُس نے اپنا کام کردکھایا۔
Comments
0 comment