شدید سردی میں اسکول کھولنے کا خوفناک نتیجہ، دو اساتذہ ٹھنڈ برداشت نہ کرسکے

شدید سردی میں اسکول کھولنے کا خوفناک نتیجہ، دو اساتذہ ٹھنڈ برداشت نہ کرسکے

مردان اور ڈی آئی خان میں دو اساتذہ انتقال کرگئے
شدید سردی میں اسکول کھولنے کا خوفناک نتیجہ، دو اساتذہ ٹھنڈ برداشت نہ کرسکے

آفتاب مہمند

|

8 Jan 2024

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کے باعث دو اساتذہ جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے اسکول میں دوران ڈیوٹی ہی دم توڑا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کچی پابندی میں معاشرتی علوم کے استاد دوران سردی کلاس میں گرے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دم توڑ گئے۔

اسی طرح مردان کے گورنمنٹ ہائی اسکول گجرآباد میں بھی معاشرتی علوم مضمون پڑھانے والے استاد موٹر سائیکل پر پہنچے اور اسکول میں داخل ہوتے ہی گر پڑے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق مذکورہ استاد دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہی ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

میدانی علاقوں میں قائم سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے سکولوں میں طلبہ طالبات کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!