1 hour ago
اسکولوں کی بندش میں مزید توسیع
اسکول 31 مارچ تک بند رہیں گے، نوٹی فکیشن
ویب ڈیسک
|
23 Mar 2026
حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز کو 31 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم داخلہ مہم، اسکولوں کی ڈیجیٹل مردم شماری اور شیڈول کے مطابق امتحانات جاری رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جاری سرگرمیوں کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کریں۔
Comments
0 comment