اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، حکومت نے اعلان کردیا

اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، حکومت نے اعلان کردیا

حکومت نے تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا
اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، حکومت نے اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2023

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسموگ اور سردی کی صورت حال پر اسکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب بھرمیں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہورہی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!