اسلام آباد پشاور اور دیگر علاقوں میں شدید زلزلہ
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے
ویب ڈیسک
|
13 Mar 2024
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، مردان، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، بونیر، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش اور گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔
آخری اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Comments
0 comment