اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کیلیے بند

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کیلیے بند

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کیلیے بند

ویب ڈیسک

|

10 Oct 2025

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز اچانک بند کر دی گئیں۔

وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر یہ بندش غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم سروسز معطل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش سے دونوں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کاروباری اور آن لائن سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے تاحال سروسز کی بحالی کے لیے کوئی وقت یا وضاحت فراہم نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بندش کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کمیونیکیشن سسٹم جزوی طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!