اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے ہزاروں پمپس احتجاجا بند

اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے ہزاروں پمپس احتجاجا بند

حکومت اور ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، اسلام آباد کے پمپس کھلے رہیں گے
اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے ہزاروں پمپس احتجاجا بند

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے بجٹ میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف احتجاجا ملک بھر کے 13 ہزار پیٹرول پمپس بند کردیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن حکام کے درمیان جمعرات کو رات گئے ایک اور بیٹھک ہوئی جس میں دونوں جانب سے ڈیڈ لاک براقرار رہا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر کے 13 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے اور پیٹرول مصنوعات کی فراہمی بھی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی واپسی تک ہم کسی صورت بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ احتجاجا روکیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پیٹرول پمپ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کی وجہ سے آج کھلے رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق رات بارہ بجتے ہی کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پمپ مالکان نے فراہمی اور پمپس بند کردیے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اُدھر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوائے ایمبولینسسز کے کسی کو بھی پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالک کے خلاف پھر انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!