5 hours ago
سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور احتجاج پر پابندی عائد
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2025
کراچی: صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومتِ سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماعات، جلسوں، جلوسوں اور احتجاجوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور ایک ماہ تک مؤثر رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن کی نقول تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی ہیں، جب کہ وزارتِ داخلہ، چیف سیکریٹری، وزیرِ اعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز اور ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے کاپیاں بھجوا دی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیشِ نظر امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment