سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے 5 بچے لقمہ اجل بن گئے

سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے 5 بچے لقمہ اجل بن گئے

بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے 5 بچے لقمہ اجل بن گئے

Webdesk

|

5 Apr 2024

سندھ کے شہر سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق گاؤں نیاز محمد بھٹی میں دو روز میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بورنگ کا پانی پینے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر  اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

ڈی ایچ او سانگھڑ نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔

ڈی ایچ او کے مطابق زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی،متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!