2 hours ago
سانحہ گل پلازہ ، 8 روز میں بھی ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہوسکا، اموات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2026
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کو 8 دن گزر چکے ہیں، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔
آٹھویں روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہیں اور رات گئے تک کارروائیاں جاری رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اب تک ریسکیو آپریشن کا 80 سے 90 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم عمارت کے اندرونی حصوں میں پیچیدہ صورتحال کے باعث کام سست روی کا شکار ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹایا جا رہا ہے تاکہ کسی ممکنہ زندہ فرد یا باقیات کو نقصان نہ پہنچے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افسوسناک واقعے میں اب تک 71 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 22 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکا ہے۔ حادثے کے بعد 77 افراد لاپتہ رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے کئی کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ تاجروں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو فی کس 1 کروڑ ما جبکہ متاثرہ دکانداروں اور تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی خصوصی پیکج تیار کیا ج ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
Comments
0 comment