صارفین پر 26 ارب کا بوجھ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
8 May 2024
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت مزید دو روپے 83 پیسے بڑھا دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مارچ کے مہینے میں صارفین پر 26 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے مارچ کے مہینے میں دو روپے 83 پیسے اضافی چارج کیے جائیں گے۔ تاہم اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
Comments
0 comment