سرگودھا میں بااثر اور سفاک شخص نے تلخ کلامی پر بھینسوں کو جلادیا، ایک جھلس کر مرگئی

سرگودھا میں بااثر اور سفاک شخص نے تلخ کلامی پر بھینسوں کو جلادیا، ایک جھلس کر مرگئی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
سرگودھا میں بااثر اور سفاک شخص نے تلخ کلامی پر بھینسوں کو جلادیا، ایک جھلس کر مرگئی

Webdesk

|

1 Jul 2024

پنجاب کے علاقے سرگودھا میں سفاک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی چھ بھینسوں کو آگ لگادی اور پھر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے باڑے میں پیٹرول چھڑک کر 6 بھینسوں کو آگ لگائی۔

آگ کے شعلے دیکھ کر جب مالک بھاگتا ہوا آیا تو ملزم اُسے دور سے دیکھ کر فرار ہوگیا، نتیجے میں ایک بھینس جل کر ہلاک ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوئی ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے مالک کی نشاندہی پر  بھینسوں کو آگ لگانے کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اُدھر پنجاب کی سینئر وزیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر افراد نے غریب ذمیندار کی بھینسیں جلائیں،  جانوروں کو جلانے سے سفاکی کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!