صارم قتل کیس، مدرسے کے معلم سمیت 7 افراد گرفتار

صارم قتل کیس، مدرسے کے معلم سمیت 7 افراد گرفتار

حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسے کا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔
صارم قتل کیس، مدرسے کے معلم سمیت 7 افراد گرفتار

Webdesk

|

2 Feb 2025

کراچی: نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے قتل کے شبہ میں 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسے کا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور  2 رہائشی شامل ہیں۔

 تمام افرادکی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ معصوم بچہ صارم 7جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کی لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!