صارم قتل کیس، پولیس کی اہل خانہ کو 48 گھنٹوں میں قاتل پکڑنے کی یقین دہانی

صارم قتل کیس، پولیس کی اہل خانہ کو 48 گھنٹوں میں قاتل پکڑنے کی یقین دہانی

ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کے دھرنا مظاہرین سے ملاقات، والدین کا دو دن میں پیشرفت نہ ہونے پر غیر اعلانیہ دھرنے کا اعلان
صارم قتل کیس، پولیس کی اہل خانہ کو 48 گھنٹوں میں قاتل پکڑنے کی یقین دہانی

Webdesk

|

22 Jan 2025

نارتھ کراچی میں 11 روز تک اغوا اور پھر قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے اہل خانہ اور فلیٹ کے مکینوں نے تفتیشی افسر اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا دیا ہے۔

مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بند کیا جس کے بعد ڈی ایس پی کے ہمراہ پولیس ٹیم نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور دو دن میں پیشرفت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مقتول صارم کے والد محسن نے کہا کہ پولیس نے ہمیں دو دن کا وقت دیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر تفتیشی افسر یا ایس ایچ او کی غفلت ہوئی تو اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارم کے لاپتہ ہونے کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے تھا مگر نہیں ہوا، بیٹا اغوا کے بعد پانچ دن اور چار گھنٹے تک زندہ رہا، تفتیشی افسر اور پولیس کام بہتر کرتی تو پھر صارم ہمارے ساتھ ہوتا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!