فاطمہ بھٹو کے ہاں ’میر مرتضی‘ کی پیدائش

فاطمہ بھٹو کے ہاں ’میر مرتضی‘ کی پیدائش

فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی
فاطمہ بھٹو کے ہاں ’میر مرتضی‘ کی پیدائش

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

  کراچی:  نامور سیاسی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مشہور مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس کا انہوں نے نام اپنے والد کے نام پر رکھ دیا۔

مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم (شوہر) اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہو، جو نام میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے، یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا‘۔

فاطمہ بھٹو نےبتایا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے‘۔ واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو کی اپریل 2023 میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں  سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔

 

https://www.instagram.com/p/C4kTqbBNTfc/

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!