سول اسپتال کی ڈاکٹر پر تیزاب پھیکنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

سول اسپتال کی ڈاکٹر پر تیزاب پھیکنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

ڈاکٹر ماہ نور کوئٹہ کے سول اسپتال میں تعینات تھیں، دوران ڈیوٹی لفٹ آپریٹر نے تیزاب پھینکا
سول اسپتال کی ڈاکٹر پر تیزاب پھیکنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2026

کوئٹہ کے سول اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جبکہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں تعینات ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اُن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں جلد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پہ تیزاب پھینکنے والا مبینہ ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر تھا جس کی شناخت یمایوں شاہ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار کی کوشش میں تھا جس کے دوران اُس نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!