بغیر ڈرائیور کار چلانے کا تجربہ، ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

بغیر ڈرائیور کار چلانے کا تجربہ، ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

رپورٹر صاحب اگلی نشست پر بیٹھ کر کیمرہ مین کو اشارہ کرتے ہوئے بغیر ڈرائیور کی گاڑی کی خصوصیات گنوا رہے تھے
بغیر ڈرائیور کار چلانے کا تجربہ، ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟

Webdesk

|

31 Aug 2026

اسلام آباد: پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہ وہ پرجوش جملہ تھا جو ایک مقامی رپورٹر نے انتہائی فخر سے ادا کیا، مقصد تھا ملک کے ایک نوجوان سائنسدان کی بنائی گئی خودکار یعنی بغیر ڈرائیور گاڑی کا پاکستان اور دنیا کے سامنے لائیو مظاہرہ کرنا لیکن کسے معلوم تھا کہ یہ ٹیکنالوجیکل انقلاب چند ہی سیکنڈز میں ڈراؤنے خواب میں بدل جائے گا۔

رپورٹر صاحب اگلی نشست پر بیٹھ کر کیمرہ مین کو اشارہ کرتے ہوئے بغیر ڈرائیور کی گاڑی کی خصوصیات گنوا رہے تھے کہ گاڑی اپنے خودکار نظام کے تحت سڑک پر آہستہ آہستہ گامزن تھی، رپورٹر کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ ناظرین کو یقین دلا رہے تھے کہ اب پاکستان بھی خودکار گاڑیوں کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے۔

رپورٹر یہ بتاتے ہوئے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلانے کا تجربہ دکھا رہے تھے جو ناکام ہو گیا، گاڑی پولیس کی وین سے جا ٹکرائی، ڈز کی آواز آئی، رپورٹر نے ہینڈ بریک کھینچنے کی کوشش بھی کی۔

ابھی رپورٹر کے منہ میں تعریف کے الفاظ باقی ہی تھے کہ اچانک گاڑی نے اپنا ذاتی دماغ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، سڑک کے کنارے پولیس کی ایک چمکتی ہوئی وین کھڑی تھی، گاڑی نے نہ دائیں دیکھا نہ بائیں بلکہ سیدھا پولیس کی وین کو اپنا ہدف بنا لیا اور اس کی طرف مسلسل بڑھنے لگی، کیمرے کے سامنے رپورٹر کے چہرے کا رنگ اچانک فخر سے بدل کر حیرت میں تبدیل ہوگیا۔

جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ گاڑی خودکار سے خودکش موڈ پر آ چکی ہے، تو انہوں نے جلدی میں ہینڈ بریک کھینچنے کی ناکام کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور اگلے ہی لمحے ایک ڈز کی آواز آئی اور بغیر ڈرائیور کے گاڑی نے ڈائریکٹ پولیس وین کو ٹکر دے ماری۔

 لائیو رپورٹنگ کے دوران کیمرہ ہل گیا اور رپورٹر صاحب کی اس سائنسی تجربے کی تمام تر تعریفیں اس ڈز کی آواز میں ہوا ہوگئیں۔

اسی دوران پولیس اہلکار جو گاڑی میں آرام سے بیٹھے تھے، اچانک دھماکے سے باہر نکلے اور ہکا بکا رہ گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!