سوات کی مسجد میں پولیس اہلکار قتل

سوات کی مسجد میں پولیس اہلکار قتل

مسجد میں فائرنگ سے نعمت اللہ سکنہ بلوگرام حال شیرآباد اوگدے کو قتل کردیا گیا ہے۔
سوات  کی  مسجد میں پولیس اہلکار قتل

Webdesk

|

21 Apr 2024

سوات: مینگورہ رحیم آباد کے علاقے شیرآباد اوگدے میں نامعلوم افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں فائرنگ سے نعمت اللہ سکنہ بلوگرام حال شیرآباد اوگدے کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نماز کے دوران فائرنگ کی۔ مقتول کی پہلے سے ذاتی دشمنی چلی آرہی تھی۔

 قتل ہوئے والا شخص سوات پولیس میں کنسٹیبل تھا،مقتول نے گیس ملا زم پرفائرنگ کرکے عرصہ 5/6 سال پہلے قتل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کافی عرصہ سے جیل میں رہا ہے۔ مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!