سوتیلی بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا باپ گرفتار

12 hours ago

سوتیلی بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا باپ گرفتار

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا
سوتیلی بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 May 2025

راولپنڈی میں 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سوتیلے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈیفنس سی پولیس نے مددگار 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی جس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم اختر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!