7 hours ago
سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
ملزم نے شوہر سے ناراض ہوکر گھر آئی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Webdesk
|
17 Aug 2026
کراچی: سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق گرفتار ملزم نے شوہر سے ناراض ہوکر گھر آئی سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سوتیلی بیٹی کی شکایت پر سعیدآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. گرفتار ملزم کی شناخت منور کے نام سے کی گئی ہے۔
ایس پی انویسٹی گیسن کے مطابق گرفتار ملزم کو معزز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا رہا ہے. تاکہ مزید تفتیش مکمل کی جا سکے۔
Comments
0 comment