سیکیورٹی خدشات، شاہراہ فیصل کو آج رات بند کیا جائے گا

سیکیورٹی خدشات، شاہراہ فیصل کو آج رات بند کیا جائے گا

آئیڈیاز 2024 نمائش کے پیش نظر سڑک کو رات دو سے پانچ بجے تک بند کیا جائے گا
سیکیورٹی خدشات، شاہراہ فیصل کو آج رات بند کیا جائے گا

ویب ڈیسک

|

16 Nov 2024

دفاعی نمائش آئیڈیا 2024 کی سیکیورٹی کی وجہ سے شاہراہ فیصل کو آج رات تین گھنٹے کے لیے بند کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہراہ فیصل کو سیکیورٹی مقامات سے تمام تر ٹریفک کیلیے آج رات تین گھنٹوں کیلیے بند کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کی درمیانی شب میں 02:00 بجے سے 05:00 بجے تک شاہراہ فیصل بند ہوگی اور اس دوران ڈرگ روڈ ، کارساز کی دونوں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی۔

اسی طرح  کارساز جانب حسن اسکوائر حبیب رحمت اللہ روڈ بھی بند ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئیڈیاز 2024 کے سامان کی نقل و حمل کی وجہ سے ٹریفک کو بند رکھا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!