2 hours ago
سینٹرل جیل میں عمر قید کے قیدی نے خودکشی کرلی
واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Webdesk
|
23 Feb 2026
سکھر: سکھر سینٹرل جیل میں عمر قید کے قیدی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، اس سلسلے میں سکھر سینٹرل جیل میں عمر قید کے قیدی کی نعش لٹکتی ہوئی ملی۔
جیل ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت علی رضا مغل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جیکب آباد کا رہائشی ہے،جسے عدالت نے 2017 میں اپنی بیوی کے مبینہ قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور وہ تقریباً 9 سال سے جیل میں تھا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment