اٹلی میں بیٹی کے قتل میں ملوث مفرور خاتون لاہور سے گرفتار

اٹلی میں بیٹی کے قتل میں ملوث مفرور خاتون لاہور سے گرفتار

ملزمہ کو اٹلی کے حوالے کیا جائے گا
اٹلی میں بیٹی کے قتل میں ملوث مفرور خاتون لاہور سے گرفتار

Webdesk

|

2 Jun 2024

اٹلی میں غیرت کے نام بیٹی کو قتل کرنے میں ملوث ملزمہ کو لاہور کے علاقے کھاریاں سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمہ پر اٹلی میں 18سال کی بیٹی کو شوہر سے مل کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمہ نازیہ شاہین کو کھاریاں کے علاقے سے گرفتارکیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزمہ اٹلی سے کھاریاں آکر روپوش تھی، جس کی حوالگی کیلیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمہ کا شوہر اٹلی میں گرفتار اور عدالت سے سزا یافتہ جبکہ جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!