2 hours ago
ٹرالر نے جھونپڑی میں سوئے ماں بیٹے اور بیٹی کو کچل دیا
Webdesk
|
12 Mar 2026
ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے علاقے مکلی بائی پاس غلام اللہ چوک کے قریب خوفناک حادثہ پیش آگیا۔
ٹرالر جھونپڑی میں گھس گیا اور سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا جس کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرالر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امیر، جانکی اور گڈی کے نام سے ہوئی ہے، زخمی بچے کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے آپس میں ماں، بیٹا اور بیٹی جبکہ زخمی بھی اسی گھر کی بچی ہے، ٹرالر پٹرول پمپ سے پٹرول بھرا رہا تھا اچانک چل پڑا اور ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر جھونپڑی میں جا گھسا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
Comments
0 comment