پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کمی کی منظوری

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کمی کی منظوری

نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کمی کی منظوری

Webdesk

|

31 May 2024

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے چالیس پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر وزیراعظم نے منظوری دی اور اسے دوبارہ ارسال کردیا جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کی ہے کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات کو آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!