عماد اور حیدر نے زلمی کے حلق سے فتح چھین لی، یونائیٹڈ کی فائنل میں رسائی

عماد اور حیدر نے زلمی کے حلق سے فتح چھین لی، یونائیٹڈ کی فائنل میں رسائی

عماد وسیم 59 جبکہ حیدر علی 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے
عماد اور حیدر نے زلمی کے حلق سے فتح چھین لی، یونائیٹڈ کی فائنل میں رسائی

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2024

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور حیدر علی نے پشاور زلمی کے حلق سے فتح چھین کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر الیون نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 44 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دوسرے کامیاب بلے باز محمد حارث رہے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ میکوائے اور شاداب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مشکلات کا شکار نظر آئی اور ایک موقع پر تو پشاور زلمی نے پورا میچ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا تاہم حیدر علی اور عماد وسیم کی شاندار جارحانہ بیٹنگ کی بدولت یونائیٹڈ کو فتح حاصل ہوئی۔

یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی پچاس رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد اعظم خان نے عماد وسیم کے ساتھ ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور پھر وہ خود 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

عماد وسیم نے حیدر علی کے ساتھ ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز ہدف کے جواب میں پانچ وکٹوں پر 19ویں اوور میں 189 رنز بنائے۔ عماد وسیم 40 گیندوں پر 59 جبکہ حیدر علی 29 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یونائیٹڈ کے صائم ایوب نے دو، لوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!