عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے دو شرائط رکھ دیں
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام سے ملاقات میں پیشرفت ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
23 Mar 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سے کھیلنے کے لیے پی سی بی کے سامنے دو شرائط رکھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے عماد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے پی سی بی کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں ہیں۔
عماد وسیم کی پہلی شرط یہ ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں انہیں اے کیٹگری دی جائے اور انہیں لیگز کھیلنے کی بھی اجازت دی جائے اور اس معاملے پر کرکٹ بورڈ کو روک ٹوک نہیں کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم اور پی سی بی حکام کے درمیان ملاقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے اپنے دوستوں اور فیملی سے مشاورت شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment