عماد وسیم سگریٹ نوشی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک
|
18 Mar 2024
پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے فائنل میچ میں عماد وسیم کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 160 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم میں عماد وسیم کی سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی۔
یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر ڈریسنگ روم میں سگریٹ کا کش لگا رہے تھے کہ اسی دوران کیمرہ اُن کی طرف گیا، جس پر انہوں نے فورا سگریٹ چھپا لی مگر یہ سارا منظر قید ہوگیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Comments
0 comment