عماد وسیم اور محمد عامر کی ٹیم میں واپسی، اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
ویب ڈیسک
|
9 Apr 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اسکواڈ میں محمد عامر اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد واسین جنہوں نے حال ہی میں کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ سیدھا سادھا ہے کیونکہ حارث رؤف انجرڈ جبکہ محمد نواز اؤٹ آف فارم ہیںٓ"۔
کرکٹ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ عامر اور عماد دونوں ہی ناقابل تردید میچ جیتنے کی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹیم کے کے لیے مسلسل مضبوط پرفارمنس پیش کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا اور 27 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
محمد عرفان خان اور عثمان خان کو بھی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل گرین شرٹس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر ،عثمان خان
اس کے علاوہ حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، اور سلمان علی آغا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment