عثمان خان اور اسامہ میر نے لاہور قلندرز کو تہس نہس کردیا
ویب ڈیسک
|
27 Feb 2024
پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز نے قلندرز کو جیت کیلیے 214 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز جبکہ ریزا بینڈرکس اور افتخار احمد نے 40، 40 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 2، کارلوس اور سکندر رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں لاہور قلندرز کی طرف سے سب سے زیادہ صاحبزادہ فرحان 31 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سلطانز کے اسامہ میر نے 6 وکٹیں لے کر قلندرز کو تہس نہس کیا اور ایونٹ کی مسلسل چھٹی شکست سے دوچار کیا۔
Comments
0 comment