عثمان خواجہ کا مظلوموں کی مدد کیلیے بڑا اعلان

عثمان خواجہ کا مظلوموں کی مدد کیلیے بڑا اعلان

آسٹریلوی کرکٹر نے فلسطینی بچوں کی مدد کیلیے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کردیا
عثمان خواجہ کا مظلوموں کی مدد کیلیے بڑا اعلان

Webdesk

|

22 Jan 2024

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے والے مسلمان آسٹریلوی کرکٹر نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے غزہ کے بچوں کی مالی مدد کےلیے اپنے جوتے نیلام کر کے تمام رقم مظلوموں کی فلاح و بہبود کیلیے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا اور لکھا کہ ’میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں اور یہ نیلامی 12فروری تک جاری رہے گی‘۔

عثمان خواجہ نے لکھا کہ وہ جوتوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم یونیسیف چلڈرن آف غزہ کو عطیہ کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مظلوم بچوں کی مدد ہوسکے۔ اُن کے جوتوں پر درج ہے کہ ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ْ

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو یہ جوتے پہننے پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!