آسٹریلیا کو 27 سال بعد شکست، ٹیم کی کارکردگی پر لیجنڈری کرکٹر جذبات قابو نہ رکھ سکے

آسٹریلیا کو 27 سال بعد شکست، ٹیم کی کارکردگی پر لیجنڈری کرکٹر جذبات قابو نہ رکھ سکے

ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے
آسٹریلیا کو 27 سال بعد شکست، ٹیم کی کارکردگی پر لیجنڈری کرکٹر جذبات قابو نہ رکھ سکے

ویب ڈٰیسک

|

29 Jan 2024

ویسٹ انڈیز نے اتوار کو برسبین میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے نمایاں اپ سیٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی۔

ویسٹ انڈیز کے تیز رفتار  بولر شمر جوزف نے یارکر کے پیر کو کچلنے کی وجہ سے چوٹ لگنے کے باوجود ایک غیر معمولی کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف آٹھ رنز سے شاندار فتح دلائی۔

ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جوزف سمیت چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کھلاڑی شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز نے اتوار کو دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم کو 207 رنز پر آؤٹ کر کے 1997 میں پرتھ میں فتح کے بعد آسٹریلیا میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

جوزف نے دوسری اننگز میں 68 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر ونڈیز کو یادگار فتح دلائی۔

ناقابل یقین فتح کے بعد، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا اور سابق بلے باز کارل ہوپر جذبات میں ڈوب گئے، آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں لارا نے کہا: ’’یہ ناقابل یقین ہے۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دینے کے لیے 27 سال کا انتظار کرنا پڑا، نوجوان، کم تجربے والے کھلاڑیوں نے یہ کردکھایا، یہ ویسٹ انڈیز ٹیم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کیلیے اہم دن ہے اور امید ہے کہ ہم مستقبل میں ایک اچھی ٹیم کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔

 

https://x.com/BenCameron23/status/1751506262393782634?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!