آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

مہمان ٹیم نے ہدف 11 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

Webdesk

|

21 Jun 2026

ڈھاکا: آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے .تاہم مہمان ٹیم نے ہدف 11 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلا دیشی کھلاڑی توحید ہریدوئے نے 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے. جس کے باعث بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان اور اوپنر بیٹر مچل مارش نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 سیریز سے قبل ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ ون ڈے میں مہمان ٹیم کی جانب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!