بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کے نام خاموش پیغام

بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کے نام خاموش پیغام

بابر اعظم نے نئے کھلاڑیوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی
بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کے نام خاموش پیغام

Webdesk

|

12 Mar 2024

قومی کرکٹ ٹیم کرکٹر اور پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تنقید سے کبھی نہیں ڈرا بلکہ اپنی تمام تر توجہ کھیل پر رکھتا ہوں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں زلمی کے آخری میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کا کہا کہ صائم کی شکل میں پاکستان کو اچھا کرکٹر اور بہترین آل راؤنڈر مل گیا ہے، پی ایس ایل 9 میں بہت سارے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانا میرا نہیں بلکہ پی سی بی کا کام ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرا اصل مقصد کارکردگی دکھانا ہے، ون ڈاؤن کھیلنے کیلیے کبھی تیار نہیں تھا مگر ملک کی خاطر اس نمبر پر کھیلا اور کوشش کی کہ ملک کو اپنی کارکردگی سے بہتر پوزیشن دے سکوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی کیلئے بہترین کھلاڑی منتخب کیے تھے،بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی ہمیں جوائن نہ کرسکے،پلیئنگ الیون میں جس کو بھی موقع دیا اس نے پرفارم کیا،ہوم کنڈیشنز میں مقامی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی،صائم ایوب اب آل راونڈر بن چکا ہے،صائم ایوب کے کھیلنے کا انداز قدر مختلف ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم سے کھیلنے کے دوران فخر زمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے میں دباؤ سے آزاد ہو جاتا ہوں،اسی طرح صائم ایوب کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی مجھ پر دباؤ نہیں ہوتا۔

زلمی کے کپتان نے کہا ہک کراچی کنگز کیخلاف صائم نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ہمیں ٹیلنٹ ملا،نوجوان کھلاڑی پاکستان کیلئے اچھا آپشن ثابت ہوں گے،تاہم انٹرنیشنل کرکٹ قدر مختلف ہے کھلاڑیوں کو اس کا تجربہ میسر آنا چاہیے ،میرے لیے فخر کی بات ہے کہ شائقین میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی کی جانب سے میرا نام پکارنا اور پیار کرنا میرے لیے سنہرے لمحات ہیں،کوشش کرتا ہوں کہ اچھی پرفارمنس دیکر مداحوں کو خوش کروں،ہر کسی سے ملاقات کرنا یا تصویر بنانا آسان نہیں ہوتا جس پر بعض اوقات پرستار ناراض ہوجاتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!