بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کیلیے دوبارہ کپتان بنانے پر غور

بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کیلیے دوبارہ کپتان بنانے پر غور

بابر اعظم کی جلد چیئرمین پی سی بی سے ملاقات متوقع
بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کیلیے دوبارہ کپتان بنانے پر غور

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا تمام فارمیٹ کیلیے کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق کرکٹ باڈی کے اعلیٰ حکام کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور 29 سالہ کرکٹر کو دینے کے حق میں ہیں۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے بابر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

 بابر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اعظم کے کپتان کی پی سی بی کے سربراہ سے ملاقات متوقع ہے جس میں اعلیٰ عہدے پر دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

 تاہم، بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش کو قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں ابھی تک اپنا ذہن نہیں بنایا۔

 اس وقت شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیسٹ فارمیٹ میں شاہ مسعود کپتانی کر رہے ہیں۔

 ورلڈ کپ 2023 کے بعد گرین شرٹس نے شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی اور ایونٹ کا اختتام پاکستان کی کیویز کے ہاتھوں 4-1 سے شکست پر ہوا۔

 تاہم کرکٹ باڈی کے حکام دونوں فارمیٹ کے کپتانوں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!