بابر اعظم نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا، کامیابی کا تسلسل جاری
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے عالمی بلےباز بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105 ٹی20 میچز میں 42.12 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز اسکور کیے ہیں۔
عالمی فہرست کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 115 میچز میں 4 ہزار 8 رنز بنا کر پہلے، روہت شرما 148 میچز میں 3 ہزار 538 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹین میں بابر اعظم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان بھی موجود ہیں جنہوں نے 86 میچز میں 48.66 کی اوسط سے 2 ہزار 822 رنز بنائے ہیں۔
Comments
0 comment