بابر کی 66 کی شاندار انفرادی اننگز، ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست
Webdesk
|
14 Jan 2024
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 2 ، صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پھر ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے فن ایلن 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپننگ جوڑی ایک بار پھر سے ناکام ثابت ہوئی۔
صائم ایوب 8 کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، پھر رضوان بھی 10 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم اور فخر زمان نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 97 تک پہنچایا تو فخر زمان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 66 اور فخر زمان 50 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ قومی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ایڈم ملنے نے چار، ٹم ساتھی، بین سیرس، سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments
0 comment