بنگلادیش سے وائٹ واش، شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

بنگلادیش سے وائٹ واش، شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

موجودہ صورتحال میں کرکٹ سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے بس صرف اپنی نوکری کے لیے کام کر رہاہوں ۔
بنگلادیش سے وائٹ واش، شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

Webdesk

|

22 May 2026

لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کارکردگی اور عبرتناک شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے بس صرف اپنی نوکری کے لیے کام کر رہاہوں ۔

 انہوںنے کہا کہ جب کھلاڑی اس معیار کی کارکردگی دکھائیں گے تو نتائج بہتر ہونا مشکل ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود سمیت کوئی بھی موجودہ کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے موزوں نظر نہیں آتا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کے لیے کسی کو موقع دینا تھا تو فخر زمان کو کپتان بنایا جانا چاہیے تھا اور انہیں نہ کپتانی سے ہٹایا جاتا اور نہ اوپننگ پوزیشن سے بلکہ مستقل موقع دیا جاتا تو نتائج بہتر ہو سکتے تھے۔

شعیب اختر کے مطابق شاہین آفریدی کو ون ڈے کے بجائے ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سونپی جانی چاہیے تھی تاکہ ٹیم میں بہتر توازن پیدا ہو سکتا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!