ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، وجہ سامنے آگئی

ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، وجہ سامنے آگئی

ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔
ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیں گے، وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

26 Dec 2025

لاہور:  مسٹری اسپنر ابرار احمد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں چٹاگرام رائلز نے منتخب کیا تھا لیکن اجازت کے بغیر نام نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

جب فرنچائز نے رابطہ کیا تو ابرار نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔

اس کے بعد رائلز نے انہیں کسی اور کھلاڑی سے تبدیل کر کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!