چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر فخر زمان نے کیا کہا؟
ہمارا گول ورلڈ کپ ہے اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، ورلڈ کپ بھی ضروری ہے اور کمبینیشن بنانا بھی ضروری ہے۔
Webdesk
|
26 Apr 2024
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، ہم نے بہت غلطیاں کیں، اسٹارٹ اچھا نہیں تھا۔
فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گول ورلڈ کپ ہے اس کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، ورلڈ کپ بھی ضروری ہے اور کمبینیشن بنانا بھی ضروری ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ نے بتا دیا تھا کہ میں پہلے تین میچز نہیں کھیلوں گا، مجھے اور افتخار کو میچ فنش کرنا چاہیے تھا ہم نے میچ بنا دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ عثمان خان اچھا کھلاڑی ہے وہ پرفارم کرکے آیا ہے، کوچز عثمان خان کو پلان دیتے ہیں، میں زیادہ نہیں بتاتا کہ وہ ڈبل مائنڈ نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اوس سے کوئی فرق نہیں پڑا، ہار سے اعتماد میں فرق پڑتا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر کوئی بی ٹیم نہیں ہوتی سی، ڈی ٹیم بھی ٹف ٹائم دیتی ہیں۔
Comments
0 comment