چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں کریں گے، چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں کریں گے، چیئرمین پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کی شرکت کے حوالے سے سوال تھوڑا قبل از وقت ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں کریں گے، چیئرمین پی سی بی

Webdesk

|

8 Apr 2024

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں کریں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا سوال قبل از وقت ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں رمضان انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کی شرکت کے حوالے سے سوال تھوڑا قبل از وقت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  عثمان خان پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہیں، پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انشاءاللہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگی، قومی ٹیم کے لیے کوچز  15 اپریل تک فائنل کر لیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ کلب سطح پر کرکٹ کو فروغ دیں گے، میرے لیے کلب سے لے کر قومی سطح تک تمام کھلاڑی اہم ہیں۔

،قومی سطح پر6 سے 7 ہزار میچز کروائیں گے، انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ سے 15 باصلاحیت کھلاڑی منتخب کیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!